ائیر یونیورسٹی - سیمینار برائے ہم آہنگی



ہم اہنگی

ائیر یونیورسٹی اسلام آباد فیکلٹی برائے سوشل 
سائنسس کی جانب سے منعقد کردہ سیمینار برائے ہم آہنگی نے سیمینار میں موجود تمام طلباء و طالبات کو زندگی اور مذاہب کے طلاطم کو ایک الگ نکتہ سے سوچنے کا نادر موقع فراہم کیا۔ اس سیمینار کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اسلام آباد کے مشہور و معروف چرچ میں کروایا گیا جس میں تمام انگلش ورکس  ائیر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی جناب پروفیسر رابن داؤد نے نہ صرف مسلم ، کرسچن کے سماجی و معاشی زندگی کے بارے میں بات کی بلکہ انہوں نے سب کمیونیٹیز کے باہمی اختلافات کو ختم کرنے اور ملک کی سالمتی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نےاس نکتہ پر بھی بات کی  ہندو، مسلم، سکھ، اور کرسچن سب انسان ہیں اور  ان سب کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا پورا پورا حق ہے اور ہمیں ایک دوسرے پیار محبت سے رہنا چاہیے اور  ہم سب کو اپنی ایک پہچان پاکستان بنا کے رہنا چاہئے ۔ تقریب کے اختتام پر محترم جناب اختر عباس آف ائیر یونیورسٹی نے مہمان خصوصی جناب رابن داؤد کو اعزازی شیلڈ سے نوازا اور سیمینار میں موجود باقی تمام اساتذہ اور آرگنائزرز کابھی  شکریہ ادا کیا۔ اس طرح کے پروگرام اور سیمینار نہ صرف تمام مذاہب کے لوگوں میں  ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں بلکہ ایک ملکی ترقی اور ملکی امن میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ اس طرح کے سیمینار نئی نسل کو سوچنے کے احسن مواقع بھی فراہم کرتے ہے اور دوسرے مذاہب کے لوگوں کے ساتھ بھی خوشحال زندگی گزارنے کے بھی کئ راستے دکھاتی ہے۔ 

تحریر: عمیر احمد خان
ای میل: profumair@gmail.com

Comments

Popular posts from this blog

The Writer, Brain and Heart

Sehat Insaf Card, NADRA and Poor